15 اپریل، 2026، 4:38 PM

امریکہ کی عالمی حکمرانی کا دور ختم ہوگیا، پولٹیکو

امریکہ کی عالمی حکمرانی کا دور ختم ہوگیا، پولٹیکو

امریکی ویب سائٹ پولٹیکو کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ کی جارحانہ پالیسیوں کی وجہ سے دنیا پر امریکی حکمرانی کا دور ختم ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ویب سائٹ پولٹیکو کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ کی جارحانہ پالیسیوں کی وجہ سے دنیا کے ملک اب واشنگٹن کے دباؤ کے آگے سر نہیں جھکاتے۔ یہ رجحان عالمی سطح پر امریکہ کی طاقت کے زوال کی نشاندہی کرتا ہے۔

پولٹیکو نے لکھا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت عالمی سطح پر ایسے حالات کا سامنا کر رہی ہے جہاں زیادہ سے زیادہ ممالک واشنگٹن کے دباؤ کے آگے نہیں جھک رہے۔ ٹرمپ کی جارحانہ پالیسی اکثر اپنے مقصد کے برعکس اثر ڈال رہی ہیں، کیونکہ دیگر ممالک اس انداز کو مسترد کرکے مزاحمت کر رہے ہیں۔

پولٹیکو نے ایران، ہنگری اور عالمی مذہبی رہنماؤں کی مثالیں دی ہیں۔ ایران نے واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات کے دوران جھکنے کے بجائے اپنے موقف پر قائم رہنے کا فیصلہ کیا، ہنگری میں ووٹرز نے وکٹر اوربان کو اقتدار سے ہٹا دیا، اور پوپ لیو چہاردہم نے اعلان کیا کہ وہ ٹرمپ سے نہیں ڈرتے۔

ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ امریکہ کی مسلسل دھمکیاں اور اقتصادی پالیسی، جیسے کہ ٹریف اور اقتصادی پابندیاں، ممالک کو مجبور کر رہی ہیں کہ وہ اپنے تجارتی شراکت داروں کو متنوع بنائیں اور امریکہ پر انحصار کم کریں۔ یورپ میں گرین لینڈ کے الحاق کے معاملے پر تحفظات نے بھی اس بات کو واضح کیا کہ ممالک اپنی سکیورٹی اور خودمختاری کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔

پولٹیکو کے مطابق دنیا اب امریکی حکمرانی کے بعد کے دور کی طرف جا رہی ہے۔ یعنی امریکہ اب بھی ایک بڑی طاقت ہوسکتا ہے، لیکن وہ تنہا اپنی مرضی مسلط نہیں کرسکتا اور اسے دوسرے ممالک کے ساتھ مذاکرات اور سمجھوتے پر انحصار کرنا ہوگا۔

News ID 1938889

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha